آذربائیجان کے وزیر دفاع ترکی کے دورے پر

آذربائیجان کے وزیر دفاع جنرل ذاکر حسن اوف ترکی کے سرکاری دورے پر، حلوصی آقار نے فوجی تقریب کے ساتھ ان کا استقبال کیا

1771765
آذربائیجان کے وزیر دفاع ترکی کے دورے پر

ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے آذربائیجان کے وزیر دفاع جنرل ذاکر حسن اوف کےساتھ ملاقات کی۔

حسن اوف ترکی کے سرکاری دورے پر ہیں۔ ترکی پہنچنے پر حلوصی آقار نے فوجی تقریب کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔ 

یاد گاری دفتر پر دستخط کے بعد دونوں وزرائے دفاع نے پہلے دو طرفہ مذاکرات کئے اور بعد ازاں بین الوفود مذاکرات کی سربراہی کی۔

مذاکرات میں دو طرفہ و علاقائی دفاع کے اور دفاعی شعبے میں تعاون کے موضوعات پر بات چیت کی گئی۔



متعللقہ خبریں