ترکی: اقوام متحدہ پر تنقید، شام کا بحران انسانی امداد سے حل نہیں ہو سکتا

انسانی امداد کے ذریعے شامی بحران کو حل نہیں کیا جا سکتا۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے پٹّی کی مدد سے کینسر کا علاج کیا جائے: اونجو کیچے لی

1769640
ترکی: اقوام متحدہ پر تنقید، شام کا بحران انسانی امداد سے حل نہیں ہو سکتا

ترکی  نے اقوام متحدہ پر تنقید کی اور کہا ہے کہ "شام کا بحران انسانی امداد سے حل نہیں ہو سکتا"۔

اقوام متحدہ میں ترکی کے مستقل نمائندہ دفتر کے چارج ڈی افئیر 'اونجو کیچے لی' نے کہا ہے کہ "انسانی امداد کے ذریعے شامی بحران کو حل نہیں کیا جا سکتا۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے پٹّی کی مدد سے کینسر کا علاج کیا جائے"۔

کیچے لی نے کہا ہے اقوام متحدہ  ابتدائی طبّی امداد کی پٹّی سے کینسر کا علاج کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ بین الاقوامی برادری  مسائل کو اپنے دروازے سے دُور رکھنے کے لئے اندھا دھند پیسہ لُٹا رہی ہے"۔

تاہم اقوام متحدہ  کے نائب سیکرٹری برائے امورِ انسانی امداد مارٹن گرفتھس نے کہا ہے کہ جنگ اور غربت سے نڈھال شامیوں کو دوبارہ سخت سردی کا سامنا ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ " شمال مغربی شام میں خیموں میں بیٹھے شامیوں کی حالت کو اس یخ بستہ سردی میں  عارضی طور پر ہی کیوں نہ ہو بہتر بنانے کی اپیل کی ہے"۔

دوسری طرف ناروے مہاجر کونسل کے سیکرٹری جنرل جان ایگلینڈ نے شامیوں کی حالت پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ "مہاجرین جنگ سے بچ کر نکلے اور جہنم میں جا پھنسے ہیں"۔



متعللقہ خبریں