ترک اسپیکر کا بھارتی یوم جمہوریہ پر تہنیتی پیغام

ترکی اور ہندوستان کے درمیان مخلصانہ دوستی کے تعلقات کی بنیاد پر گہرے تاریخی، ثقافتی اور انسانی رشتے موجود  ہیں

1768146
ترک اسپیکر کا بھارتی یوم جمہوریہ پر تہنیتی پیغام

ترکی کی گرینڈ نیشنل کے اسپیکر مصطفیٰ شنتوپ نے ہندوستان کے یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔

شنتوپ نے قومی دن کے موقع پر بھارتی  عوامی اسمبلی  کے اسپیکر اوم برلا اور بھارتی ریاستی اسمبلی کے اسپیکر ایم وینکیا نائیڈو کو مبارکباد کا خط بھیجا ہے۔

ہندوستان کے یوم ِ جمہوریہ کی مبارکباد دیتے ہوئے تر ک اسپیکر نے کہا کہ "ترکی اور ہندوستان کے درمیان مخلصانہ دوستی کے تعلقات کی بنیاد پر گہرے تاریخی، ثقافتی اور انسانی رشتے موجود  ہیں۔ ہماری پارلیمنٹ کے درمیان قریبی تعلقات بھی اسی بنیاد پر برقرار ہیں اورہمارے تعلقات  دو طرفہ اور کثیر جہتی پلیٹ فارمز پر فروغ پا رہے ہیں۔"

شنتوپ نے ہندوستانی عوام کی صحت، امن اور خوشی کے لیے اپنی  نیک خواہشات کا اظہار کیا۔



متعللقہ خبریں