ایردوان۔رئیسی رابطہ، باہمی امور پر غور

صدر ایردوان نے اس بات چیت میں بتایا کہ  عنقریب تہران میں منعقد ہونے والے اعلی سطحی تعاون کونسل کے اجلاس اور اس کے تحت طے ہونے والے معاہدوں سے متعلق امور جاری ہیں

1766905
ایردوان۔رئیسی رابطہ، باہمی امور پر غور

 صدر رجب طیب ایردوان نے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔

 صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق، اس بات چیت میں ترک۔ایران تعلقات اور علاقائی مسائل پر غور کیا گیا ۔

 صدر ایردوان نے اس بات چیت میں بتایا کہ  عنقریب تہران میں منعقد ہونے والے اعلی سطحی تعاون کونسل کے اجلاس اور اس کے تحت طے ہونے والے معاہدوں سے متعلق امور جاری ہیں۔

 صدر نے  اس بات کا اظہار کیا کہ ہم  قفقاز میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے کوششیں جاری رکھنے سمیت  آذری صدر الہام علی ایف کے ہمراہ تین جمع تین پلیٹ فارم کے اجلاس کی میزبانی  کرنے کے لیے تیار ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں