شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات

8 سیاسی جماعتوں اور  3 آزاد امیدواروں سمیت 403 امیدوار جمہوریہ اسمبلی کی 50 نشستوں کے لیے مقابلہ کریں گے

1766731
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں عوام کل "پارلیمانی قبل از وقت  انتخابات" کے لیے پولنگ میں  حصہ لیں گے۔

شمالی قبرصی ترج جمہوریہ  جہاں آخری پارلیمانی الیکشن 7 جنوری 2018 کو ہوئے تھے، عوام 4 سال بعد ہونے والے قبل از وقت انتخابات میں  ووٹ دیں گے۔

2 لاکھ 3 ہزار 792 رجسٹرڈ رائے دہندگان 763 بیلٹ بکسوں میں ووٹ ڈالیں گے۔

8 سیاسی جماعتوں اور  3 آزاد امیدواروں سمیت 403 امیدوار جمہوریہ اسمبلی کی 50 نشستوں کے لیے مقابلہ کریں گے۔

انتخابات میں 5 فیصد کی حد کو پار کرنے والی  سیاسی جماعتیں جمہوریہ پارلیمنٹ میں نشست  حاصل کرنےکی حقدار ہوں گی۔



متعللقہ خبریں