ترکی کی طرف سے مذمت: جبری بے دخلی بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے منافی ہے

مقبوضہ فلسطینی زمین میں انسانوں کو گھروں سے بے دخل کرنے کا فیصلہ بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے منافی ہے: ترکی وزارت خارجہ

1765575
ترکی کی طرف سے مذمت: جبری بے دخلی بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے منافی ہے

ترکی نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے محلّے شیخ جرّاح کے رہائشی صالحیہ کنبے کو زبردستی اس کے گھر سے نکالے جانے کی مذمت کی ہے۔

ترکی وزارت خارجہ کے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ شیخ جرّاح سمیت مقبوضہ فلسطینی زمین میں انسانوں کو گھروں سے بے دخل کرنے کا فیصلہ بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے منافی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے بیت المقدس کی آبادیات و قانونی حیثیت کو تبدیل کرنے والے یک طرفہ فیصلے دو حکومتی حل کے تصوّر اور پائیدار امن کی بنیاد کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں