ترکی کی جانب سےجارجیا کیعلاقائی سالمیت او خود مختیاری کی حمیات پر شکرگزار ہیں: عراقلی گریباشیولی

گریباشیولی نے تبلیسی میں ترکی کی سفیر فاطمہ جیرین یزگان کا دارالحکومت تبلیسی میں شرفِ ملاقات بخشا  اور ترکی اور جارجیا کے درمیان موجودہ تعلقات کا جائزہ لیا

1765818
ترکی کی جانب سےجارجیا کیعلاقائی سالمیت او خود مختیاری کی حمیات پر شکرگزار ہیں: عراقلی گریباشیولی

جارجیا کے وزیر اعظم عراقلی گریباشیولی  نے اپنے ملک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی مضبوط حمایت پر ترکی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

گریباشیولی نے تبلیسی میں ترکی کی سفیر فاطمہ جیرین یزگان کا دارالحکومت تبلیسی میں شرفِ ملاقات بخشا  اور ترکی اور جارجیا کے درمیان موجودہ تعلقات کا جائزہ لیا۔

وزارت عظمیٰ کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق اس بات پر زور دیا گیا کہ جارجیا اور ترکی کے درمیان موثر تزویراتی تعاون پائیدار ترقی اور قابل اعتماد شراکت داری کی واضح مثال ہے، جس سے ممالک کو مزید اقتصادی آزادی، سلامتی اور پائیداری حاصل ہوگی۔

گریباشویلی نے سفیر یزگان کا دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور جارجیا کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی بھرپور حمایت کرنے پر ترک فریق کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات کے دوران ترک ادویات کو جارجیا کی مارکیٹ میں فروخت  کرنے  اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات بڑھانے جیسے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم گیریباشویلی نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ موثر علاقائی تعاون سلامتی، استحکام اور پائیدار ترقی کا راستہ ہے۔



متعللقہ خبریں