ماہ مارچ میں متعدد لاطینی ممالک کا دورہ کریں گے: وزیر خارجہ چاوش اولو

چاووش اولو نے انقرہ یونیورسٹی میں لاطینی امریکی ممالک کے سفیروں اور ترکی کی قومی اسمبلی  میں  فرینڈشپ گروپ کےچئیرمین  کے ساتھ ورکنگ میٹنگ کی

1765601
ماہ مارچ میں متعدد لاطینی ممالک کا دورہ کریں گے: وزیر خارجہ چاوش اولو

وزیر خارجہ میولد چاوش اولو  نے کہا کہ وہ مارچ میں لاطینی امریکی ممالک کا دورہ کریں گے۔

چاووش اولو نے انقرہ یونیورسٹی میں لاطینی امریکی ممالک کے سفیروں اور ترکی کی قومی اسمبلی  میں  فرینڈشپ گروپ کےچئیرمین  کے ساتھ ورکنگ میٹنگ کی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ وہ لاطینی امریکی ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے پر بے حد خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "مارچ میں ہم لاطینی امریکہ کا دورہ کریں گے جس میں کئی ممالک شامل ہوں گے۔ برازیل سے ایک دعوت آئی، ہم جنوب سے شروع کریں گے اور وسطی امریکہ کے 4 یا 5 ممالک کا دورہ کریں گے۔ ہم اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ  وہ لاطینی امریکی خطے میں بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ قریبی تعاون  جاری رکھے ہوئے ہیں ۔  چاووش اولو نے کہا کہ وہ ترکی میں رہنماؤں کی سطح پر سینٹرل امریکن انٹیگریشن سسٹم (SICA) کے ساتھ اگلی میٹنگ کرنا چاہتے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ  ترکی نے لاطینی امریکہ کے خطے میں نمائندگی کی تعداد بڑھا کر 17 کر دی ہے، اور لاطینی امریکہ میں سفارت خانوں کی تعداد بڑھ کر 16 ہو گئی ہے، چاووش اولو نےکہا کہ وہ اس سلسلے میں پہلے ہی کافی  کام  کرچکے ہیں۔

چاووش اولو نے کہا کہ ترکی اور لاطینی امریکی خطے کے درمیان اقتصادی تعلقات کو آگے بڑھانا چاہیے اور تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا چاہیے۔

"لاطینی امریکہ کے ساتھ تعلقات میں ہمارا مقصد ٹیم کے جذبے کے ساتھ مشترکہ مستقبل کے لیے اپنے تعاون کو گہرا کرنا ہے۔انہوں نے  مزید کہا کہ وہ اس سمت میں کام کر رہے ہیں اور وہ تمام کاموں کے لیے بھرپور تعاون کریں گے۔



متعللقہ خبریں