اسرائیل کے صدر ترکی کا دورہ کر سکتے ہیں: صدر ایردوان

اس وقت صدر ہرزوگ کے ساتھ ہمارے جاری مذاکرات موجود ہیں، ہو سکتا ہے کہ وہ ترکی کا دورہ کریں: صدر رجب طیب ایردوان

1764868
اسرائیل کے صدر ترکی کا دورہ کر سکتے ہیں: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "اسرائیل کے صدر ایزاک ہرزوگ ترکی کا دورہ کر سکتے ہیں"۔

صدر ایردوان نے کل سرکاری دورے پر ترکی تشریف لانے والے سربیا کے صدر الیگزینڈر ووجج کے ساتھ ملاقات کی۔ دونوں ممالک کے درمیان سمجھوتے طے پانے کے بعد صدر ایردوان نے مہمان صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی۔

مشرقی بحیرہ روم میں اسرائیل کے ساتھ تعاون کے احتمال کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "اس وقت صدر ہرزوگ کے ساتھ ہمارے جاری مذاکرات موجود ہیں، ہو سکتا ہے کہ وہ ترکی کا دورہ کریں۔ وزیر اعظم بینٹ اس پہلو پر بعض مثبت موقف رکھتے ہیں اور ہمارا ہدف بھی مثبت نقطہ ہائے نظر کے ساتھ کسی نتیجے پر پہنچنا ہے۔ یہ مثبت موقف دو طرفہ مفاد کی بنیاد پر ہو تو ہم بحیثیت ترکی ہر ممکنہ کوشش کریں گے"۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "بحیثیت سیاست دان ہم لڑائی جھگڑے کا نہیں امن کا رجحان رکھتے ہیں۔ اگر پیٹرول امن کا وسیلہ بنتا ہے تو ہم اسے استعمال کریں گے لیکن اگر امن کا وسیلہ نہیں بنتا تو ہر ملک کا فیصلہ اس کی اپنی ترجیح ہے۔ ہم نے ڈرلنگ اور سسمک بحری جہاز بے وجہ نہیں خریدے"۔



متعللقہ خبریں