میں روس کے یوکرائن پر قبضے کے احتمال کو حقیقی نہیں سمجھتا: صدر ایردوان

یوکرائن پر قبضے کے لئے کوئی قدم اٹھانے سے پہلے، روس کا پوری دنیا کی صورتحال کو اور خود اپنی صورتحال پر نظر ثانی کرنا ضروری ہے: صدر رجب طیب ایردوان

1764536
میں روس کے یوکرائن پر قبضے کے احتمال کو حقیقی نہیں سمجھتا: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ میں روس کے یوکرائن پر قبضے کے احتمال کو حقیقی نہیں سمجھتا۔

دورہ البانیہ کے اختتام پر اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت میں صدر ایردوان نے روس۔یوکرائن کشیدگی کا جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں روس کے یوکرائن پر قبضے کو ایک مبنی بر حقیقت نقطہ نظر نہیں سمجھتا۔ یوکرائن نہ تو کوئی معمولی ملک ہے اور نہ ہی کمزور ملک۔ یوکرائن پر قبضے کے لئے کوئی قدم اٹھانے سے پہلے، روس کا پوری دنیا کی صورتحال کو اور خود اپنی صورتحال پر نظر ثانی کرنا ضروری ہے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ وہ یوکرائن کے دورے پر موجود آذربائیجان کے صدر الہام علی ییف کے ساتھ بات کریں گے اور روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ بھی ان معاملات پر تفصیلی بات چیت کی ضرورت ہے۔ کیونکہ یہ علاقے اب جنگ کو قبول نہیں کر سکتے۔ یہ ٹھیک بھی نہیں ہو گا۔ اب جنگ کو سیاسی تاریخ سے مٹانا ضروری ہے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "اب یہ کام، میں کسی جگہ پر قبضہ کروں اسے اپنی حکمداری میں لاوں، کی منطق سے نہیں چل سکتے۔ مثال کے طور پر روس نے یوکرائن میں کیا کیا؟ کریمیا پر قبضہ کر لیا۔ ہم نے صدر پوتن کے ساتھ ہر ملاقات میں اس موقف کو واضح کیا کہ ہم کریمیا پر روس کے قبضے کے خلاف ہیں۔ ہماری وزارت خارجہ بھی ہر فرصت میں اپنے مخاطبین کو اس موقف سے آگاہ کر رہی ہے۔ یعنی اس معاملے میں ہماری پالیسی واضح ہے"۔

صدر ایردوان نے امریکہ کے، مشرقی بحیرہ روم میں یونان کے اسرائیل اور جنوبی قبرصی یونانی انتظامیہ کے ساتھ مل کر پلان کردہ، ایسٹ میڈ پائپ لائن منصوبے کے ساتھ تعاون ختم کرنے کے موضوع کا بھی جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ " یہ منصوبہ اصل میں حقائق پر مبنی منصوبہ نہیں ہے۔ امریکہ نے مالیت کا جائزہ لینے کے بعد اس منصوبے سے لاتعلقی اختیار کی ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی کے بغیر ایسا کوئی منصوبہ حقیقت نہیں بن سکتا کیونکہ اگر اس خطّے سے کوئی گیس پائپ لائن یورپ جاتی ہے تو وہ صرف اور صرف براستہ ترکی ممکن ہے"۔

 



متعللقہ خبریں