ترکی کا عراق میں دہشت گرد حملوں پر مذمتی بیان

ترکی کی عراق میں پائدار سلامتی و استحکام   کے حوالے بھر پور حمایت و تعاون جاری  رکھے جانے پر زور

1762998
ترکی کا عراق میں دہشت گرد حملوں پر مذمتی بیان

ترکی نے عراقی دارالحکومت بغداد میں   دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے بغدا دمیں کل اور پرسوں  بعض سیاسی جماعتوں  کے نمائندہ دفاتر اور غیر ملکی  مشنز کے واقع ہونے والے  گرین زون  کو ہدف بنانے والے حملوں    پر خدشات   محسوس کرنے اور  ان کی مذمت کرنے کا بیان جاری  کیا گیا ہے۔

حملوں میں زخمی ہونے والوں کی فی الفور شفا یابی   کی تمنا کا اظہار کیے جانے والے بیان میں  کہا گیا ہے کہ ’’ ہمسایہ ملک  عراق  میں حکومت کے قیام  کی کوششوں کو مصالحتی  بنیاد پر  بر وقت  نتیجہ خیز بنایا جانا ملک میں   مستقل  امن و استحکام کے    قیام کے اعتبار  سے  انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔   ہم اس کلیدی سلسلے میں تمام تر متعلقہ  فریقین کو اعتدال پسندی  سے کام  لینے کی سفارش کرتے ہیں۔‘‘

بیان میں  ترکی کی عراق میں پائدار سلامتی و استحکام   کے حوالے بھر پور حمایت و تعاون جاری  رکھے جانے پر زور دیا گیا ہے۔

 بغداد کے حملوں میں  2 افراد کے زخمی ہونے کی اطلا ع دی گئی تھی۔

 



متعللقہ خبریں