ترکی: صدر ایردوان کی طرف سے Grizu-263A ٹیم کو مبارکباد

میں، اس پروجیکٹ میں حصہ لینے والے نوجوانوں، اساتذہ اور معاون اداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں: صدر رجب طیب ایردوان

1762513
ترکی: صدر ایردوان کی طرف سے Grizu-263A ٹیم کو مبارکباد

ترکی کے صدر رجب طیب نے ترکی کے پہلے مِنی سیٹلائٹ "Grizu-263A" کو خلاء میں بھیجنے سے متعلق سوشل میڈیا سے پیغام جاری کیا ہے۔

صدر ایردوان نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 2019 ٹیکنو فیسٹ مقابلے کے سیٹلائٹ ماڈل شعبے میں اوّل آنے والے نوجوانوں کا تیار کردہ Grizu-263A مِنی سیٹلائٹ کل اسپیس ایکس  کی طرف سے خلاء میں بھیج دیا گیا ہے۔ میں، ترکی سے پہلی دفعہ اس پروجیکٹ میں حصہ لینے والے نوجوانوں، اساتذہ اور معاون اداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

 

 


ٹیگز: #Grizu-263A

متعللقہ خبریں