ترکی کے تعاون سے تعمیر کی گئی شاہرائے چشمہ امن کا افتتاح ہو گیا

تِل عبید میں ترکی کے تعاون سے تعمیر کی گئی شاہراہ 'چشمہ امن' کا باقاعدہ تقریب کے ساتھ افتتاح کر دیا گیا

1762766
ترکی کے تعاون سے تعمیر کی گئی شاہرائے چشمہ امن کا افتتاح ہو گیا

شام کے شمال میں آپریشن چشمہ امن کے ذریعے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم YPG/PKK سے صاف کئے گئے علاقے تِل عبید میں ترکی کے تعاون سے اور تِل عبید مقامی اسمبلی کی اقتصادی ترقیاتی کاموں کے دائرہ کار میں تعمیر کی گئی شاہراہ چشمہ امن کا باقاعدہ تقریب کے ساتھ افتتاح کر دیا گیا ہے۔

 ترکی کے تعاون سے تعمیر کئے گئے اس منصوبے سے 150 سے زائد افراد کو روزگار مِلا ۔ شاہراہ پر بچوں کے لئے ایک تفریحی ہال، ایک بچوں کا پارک اور ایک چشمہ امن مارکیٹ واقع ہے۔

ماہِ فروری کے آخر تک شاہراہ پر ایک شاپنگ مال، ایک ٹیکسٹائل ورکشاپ، میڈیکل اسٹور، سبزی منڈی اور ہوٹل کھُلنے کی بھی توقع ہے۔



متعللقہ خبریں