ترکی نے 2025 ایکسپو میں شرکت کے اپنے فیصلے سے جاپان کو آگاہ کردیا

ٹوکیو میں ترکی کے سفیر کورکوت گنگن نے 2025 ورلڈ ایکسپو کے ذمہ دار وزیر واکامیا کینجی  سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران، سفیر گنگن نے "کیٹیگری A سے ایکسپو 2025 میں شرکت کے لیے ترکی کے فیصلے" سے باضابطہ طور پر وزیر واکامیا کو آگاہ کیا

1758697
ترکی نے 2025 ایکسپو میں شرکت کے اپنے فیصلے سے جاپان کو آگاہ  کردیا

ترکی نے 2025 ایکسپو میں شرکت کے اپنے فیصلے سے جاپان کو آگاہ ک کردیا ہے۔

ٹوکیو میں ترکی کے سفیر کورکوت گنگن نے 2025 ورلڈ ایکسپو کے ذمہ دار وزیر واکامیا کینجی  سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران، سفیر گنگن نے "کیٹیگری A سے ایکسپو 2025 میں شرکت کے لیے ترکی کے فیصلے" سے باضابطہ طور پر وزیر واکامیا کو آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ ایکسپو 2025 ترکی اور جاپان کے درمیان تاریخی دوستی کے تعلقات کو مضبوط اور آگے بڑھانے کا موقع فراہم کرے گا۔

ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک ایکسپو 2025 کی تیاریوں کے دائرہ کار میں قریبی تعاون سے کام کریں گے۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کل فون پر اپنے جاپانی ہم منصب Hayasi Yoshimasa کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

چاوش اولو نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "ہم اپنے تاریخی دوستی تعلقات کے مطابق اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو اگلی سطح پر لے جانے کے لیے پرعزم ہیں"



متعللقہ خبریں