ترکی میں امریکہ کے نئے سفیر جیف فلیک انقرہ پہنچ گئے

جیف فلیک اور ان کی اہلیہ چیرل فلیک ٹرکش ایئر لائن کی پرواز نمبر 290 کے ساتھ سان فرانسسکو  سے استنبول اور  پھر استنبول سے ٹرکش ایئر لائنز کی پرواز نمبر 2152 کے ساتھ دارالحکومت انقرہ لینڈ کیے ہیں

1759076
ترکی  میں امریکہ کے نئے سفیر جیف فلیک انقرہ پہنچ گئے

امریکہ کے نئے سفیر جیف فلیک نے انقرہ میں اپنے عہدے  پر کام کرنا شروع  کردیا ہے۔

جیف فلیک اور ان کی اہلیہ چیرل فلیک ٹرکش ایئر لائن کی پرواز نمبر 290 کے ساتھ سان فرانسسکو  سے استنبول اور  پھر استنبول سے ٹرکش ایئر لائنز کی پرواز نمبر 2152 کے ساتھ دارالحکومت انقرہ لینڈ کیے ہیں۔

انقرہ ایئر پورٹ پر صحافیوں کو بیان دیتے ہوئے فلیک نے کہا کہ وہ یہاں آکر بہت خوش ہیں۔

اپنی اسناد سفارت   پیش کیے جانے کے بعد ہم مزید بات  چیت کریں گے، میں یاہں ترکی آک بہت خوش ہوں۔

فلیک، جنہیں امریکی صدر جو بائیڈن نے انقرہ میں امریکی سفارت خانے کے لیے نامزد کیا تھا اور جن کی امیدواری اکتوبر میں سینیٹ میں منظور ہوئی تھی، نے 11 دسمبر 2021 کو امریکی نائب صدر کملا ہیرس کے سامنے حلف اٹھایا تھا۔

ریپبلکن ہونے کے باوجود، فلیک، جس نے 2020 کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی جو بائیڈن کی حمایت کی، 2013-2019 میں امریکی سینیٹ میں ایریزونا ریاست کے سینیٹر کے طور پر خدمات انجام دیں، اور 2001-2013 تک ایوان نمائندگان کے رکن رہے۔

فلیک 2019 میں سینیٹ سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اور ریپبلکن پارٹی کی پالیسیوں اتفاق نہ کرنے کے باعث اپنے عہدے سے الگ ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں