ترکی کی جانب سے اسرائیل کی مذمت

مقبوضہ فلسطینی سر زمین پر اسرائیل کی آباد کاریا ں  اقوام متحدہ کی قرار دادوں سمیت  بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے

1758625
ترکی کی   جانب سے اسرائیل کی مذمت

ترک دفتر خارجہ نے القدس بلدیہ سے منسلک  ریجنل پلاننگ اینڈ  کنسٹرکشن کمیٹی   کی جانب سے مقبوضہ القدس میں 3 ہزار 557 نئی رہائشی بستیوں پر  محیط 5  کالونیو ں کے منصوبے کی  مذمت کی ہے۔

وزارتِ   نے اپنے تحریری  بیان میں اس بات کی یاد دہانی کرائی ہے کہ  مقبوضہ فلسطینی سر زمین پر اسرائیل کی آباد کاریا ں  اقوام متحدہ کی قرار دادوں سمیت  بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔

اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ  جغرافیائی  سالمیت  کے برخلاف اور ریاست فلسطین کے  قیام   کو خطرے سے دوچار کرنے والی  کاروائیاں دو مملکتی حل کے نکتہ نظر اور پائدار امن کے لیے زمین ہموار کرنے  کے عمل کو سنجیدہ سطح پر  نقصان پہنچا رہی ہیں۔

اسرائیل  کی جانب سے سن 1967 میں قبضہ کردہ دریائے اُردن کے مغربی کنارے پر اڑھائی سو  زائد  یہودی بستیاں قائم کی گئی ہیں۔  یہاں پر قیام پذیر یہودی  آباد کار  مقبوضہ علاقے میں مقیم فلسطینیوں  کی زندگیوں کو اجیرن بنا رہے  ہیں۔

                                                                      



متعللقہ خبریں