ترکی: پہلا ترکی۔ آرمینیا اجلاس 14 جنوری کو طے پائے گا

ترکی اور آرمینیا کے خصوصی نمائندوں کا پہلا اجلاس 14 جنوری 2022 کو ماسکو میں ہو گا: ترکی وزارت خارجہ

1757907
ترکی: پہلا ترکی۔ آرمینیا اجلاس 14 جنوری کو طے پائے گا

ترکی اور آرمینا کے نمائندہ ہائے خصوصی کی پہلی ملاقات 14 جنوری کو روس کے دارالحکومت ماسکو میں طے پائے گی۔

ترکی وزارت خارجہ کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق " ترکی اور آرمینیا کے خصوصی نمائندوں کا پہلا اجلاس 14 جنوری 2022 کو ماسکو میں ہو گا" ۔

واضح رہے کہ ترکی نے 15 دسمبر کو واشنگٹن کے سابق سفیر سردار کلچ کو آرمینیا کے لئے نمائندہ خصوصی متعین کیا تھا۔

آرمینیا نے بھی پارلیمنٹ کے نائب سربراہ روبن روبینیان کو آرمینیا۔ ترکی ڈائیلاگ کے لئے بطور نمائندہ خصوصی متعارف کروایا تھا۔



متعللقہ خبریں