ترکی: قزاقستان کا استحکام ہمارے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے

دوست ملک قزاقستان کا استحکام ہمارے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے اور ہم برادر قزاق عوام کے امن و سکون کے متّمنی ہیں: ترکی وزارت خارجہ

1757573
ترکی: قزاقستان کا استحکام ہمارے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے

ترکی نے قزاقستان میں احتجاجی مظاہروں سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "دوست ملک قزاقستان کا استحکام ہمارے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے اور ہم برادر قزاق عوام کے امن و سکون کے متّمنی ہیں"۔

ترکی وزارت خارجہ نے آج صبح حکومت کے استعفے پر منتج ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے بارے میں تحریری بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم، قزاقستان میں 2 سے 3 جنوری 2022 کو شروع ہو کر آج صبح حکومت کے استعفے پر منتج ہونے والے احتجاجی مظاہروں پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ ہمارے نزدیک دوست قزاق عوام کا استحکام نہایت اہمیت کا حامل ہے اور ہم برادر قزاق عوام کے امن و سکون کے خواہش مند ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ قزاق انتظامیہ اس بحران پر قابو پا لے گی۔ ہمیں قزاق عوام کی عقل سلیم پر بھروسا ہے اور ہم ان واقعات کے جلد از جلد خاتمے کے متمنی ہیں"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ " ہم احتجاجی مظاہروں کے دوران سکیورٹی فورسز سمیت زخمی ہونے والے تمام قزاق بھائیوں کی فوری صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں"۔

 

 



متعللقہ خبریں