ترکی نے2021ءمیں اپنی برآمدات کےتمام سابقہ ریکارڈ توڑدیے،2022ءمیں برآمداتی ہدف250بلین ڈالر:صدرایردوان

صدر ایردوان  نے استنبول میں منعقدہ پریس کانفرنس میں 2021 ء کے لیے غیر ملکی تجارت کے اعداد و شمار پیش کیے ہیں۔ صدر ایردوان  نے کہا ہے کہ "ترکی بحرانوں پر قابو پانے والا ہی نہیں بلکہ بحرانوں  سے استفادہ کرنے والا ملک بن چکا ہے"

1756195
ترکی نے2021ءمیں اپنی برآمدات کےتمام سابقہ ریکارڈ توڑدیے،2022ءمیں برآمداتی ہدف250بلین ڈالر:صدرایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ 2021 میں برآمدات کے اعداد و شمار ریکارڈ سطح پر ہپہنچ گئی ہیں۔

صدر ایردوان  نے استنبول میں منعقدہ پریس کانفرنس میں 2021 کے لیے غیر ملکی تجارت کے اعداد و شمار پیش کیے ہیں۔

صدر ایردوان  نے کہا ہے کہ "ترکی بحرانوں پر قابو پانے والا ہی نہیں بلکہ بحرانوں  کواپنے حق میں بدلنے والے ملک کی حیثیت اختیار کرچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ    2021 میں ہماری کل برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 32.9 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ 225 بلین 368 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہےجوکہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔  

صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم نے اپنی غیر ملکی تجارت کا حجم جو کہ 2002 میں صرف 87.6 بلین ڈالر تھا، 2021 میں 496.7 بلین ڈالر تک پہنچادیا ہے۔

صدر ایردوان  نے کہا کہ

"ہم برآمد شدہ پروڈکٹس میں  75 اقسام  تک رسائی حاصل کرچکے ہیں جو کہ  جمہوریہ کی تاریخ میں سب سے زیادہ برآمدی اقسام کی حیثیت رکھتے ہیں۔

صدر  نے کہا کہ غیر ملکی تجارتی خسارہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.8 فیصد کم ہو کر 45.9 بلین ڈالر تک رہ گیا ہے جبکہ برآمدات کا درآمدات کا تناسب 83.1 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات میں سب سے زیادہ اضافہ امریکہ کو کی جانے والی برآمدات میں ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "جنوبی امریکہ کو ہماری برآمدات میں 86.6 فیصد، یورپی یونین سے باہر یورپی ممالک کو 29 فیصد، قریبی اور مشرق وسطیٰ کو 22.6 فیصد، شمالی افریقہ کو 44.8 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ہم اس وقت دنیا کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں۔ عالمی سطح پر ایک دوڑ میں شریک ہیں ۔ "ہم نے گزشتہ 12 مہینوں میں سے11 ماہ  میں برآمدات کا ریکارڈ توڑا ہے اور یہ کامیابی ترکی کی کامیابی ہے۔ ان اعداد و شمار کے ساتھ، ترکی ایک ایسا ملک بن گیا ہے جو عالمی تجارت میں اپنا مقام پیدا کرچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی لیرا کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور 2021 تک، ہم نے اپنی قومی کرنسی کے ساتھ 205 ممالک اور خطوں میں اپنے برآمدی لین دین  کیا ۔ ترک لیرا میں کیے جانے والی  غیر ملکی تجارت 183 بلین لیرا تک پہنچ گئی ہے۔ اشیا کی تجارت میں اعلیٰ کارکردگی  نے  ہماری  برآمدات پر مثبت اثرات مرتب کیے ہیں ۔ صدر ایردوان  نے کہا کہ ہم  اپنی 2022 کی  برآمدات کے ہدف  کو  250 بلین ڈالر تک بڑھانے  کی نظر ثانی کی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں