ملت سے ہمارا عہد ہے کہ ہم ترکی کو ایک بڑا اور مضبوط ملک بنائیں گے: ایردوان

ہم اپنی ملت کو سال 2023 کے اہداف کی، ملک کو پہلی 10 بڑی اقتصادیات میں شامل کرنے کی اور ایک بڑے اور مضبوط ترکی کی یقین دہانی کرواتے ہیں: صدر ایردوان

1755090
ملت سے ہمارا عہد ہے کہ ہم ترکی کو ایک بڑا اور مضبوط ملک بنائیں گے: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ " ملت سے ہمارا عہد ہے کہ ہم ترکی کو ایک بڑا اور مضبوط ملک بنائیں گے"۔

نئے سال کی مناسبت سے جاری کردہ بیان میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "میری اللہ سے دعا ہے کہ 2022 ہماری مّلت اور  پوری انسانیت کے لئے خیر برکت والا سال ہو"۔

انہوں نے کہا ہے کہ " سال 2021 نے ثابت کر دیا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک  کا قائم کردہ نظام، انسانیت کے دکھوں ، غربت  اور مصائب کی قیمت پر ،جاری نہیں رہ سکے گا۔ ہم اپنی ملت کو سال 2023 کے اہداف کی،  ملک کو پہلی 10 بڑی  اقتصادیات میں شامل کرنے کی اور  ایک بڑے اور مضبوط ترکی کی تعمیر کی یقین دہانی کرواتے ہیں"۔

نیا ترکی  مضبوط جمہوریت اور ترقیاتی عزم کی بنیادوں پر اپنے مستقبل کا تعین کر رہا ہے اور اس معاملے میں کسی قسم کی چھُوٹ دئیے بغیر آگے بڑھ رہا ہے۔


ٹیگز: #ترکی , #عہد , #ملت

متعللقہ خبریں