ترکی کی جانب سے البانیہ کے زلزلہ متاثرین کے لیے تعمیر کردہ مکاناتکی متعلقہ خاندانوں میں تقسیم

توکی کی جانب سے تعمیر کردہ مکانات  حوالے کرنے  کی اس تقریب میں البانیہ کے وزیر اعظم ایدی راما، ترانہ میں ترکی کے سفیر مرات احمد یورک، البانیہ کے سرکاری افسران، مہمانوں اور زمینداروں نے  شرکت کی

1754058
ترکی کی جانب سے البانیہ کے زلزلہ متاثرین کے لیے تعمیر کردہ مکاناتکی متعلقہ خاندانوں میں تقسیم

ترکی کی جانب سے البانیہ کے شہر لاچ میں زلزلہ متاثرین کے لیے بنائے گئے مکانات  متعلقہ خاندانوں کے حوالے کردیے گئے ہیں۔

توکی کی جانب سے تعمیر کردہ مکانات  حوالے کرنے  کی اس تقریب میں البانیہ کے وزیر اعظم ایدی راما، ترانہ میں ترکی کے سفیر مرات احمد یورک، البانیہ کے سرکاری افسران، مہمانوں اور زمینداروں نے  شرکت کی۔

اپنی تقریر میں راما نے کہا کہ یہ منصوبہ زلزلے سے متاثرہ تمام البانیائی خاندانوں کی تعمیر نو کی سب سے بامعنی مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ  زلزلہ زدہ مکانات دوسرے خطوں میں البانوی حکومت کی مالی اعانت سے بنائے گئے تھےلیکن  لاچ کے مکانات کا پراجیکٹ صدر رجب طیب ایردوان کی براہ راست دلچسپی  اور  ترک حکومت کے مالی تعاون  سے ے مکمل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر ایردوان نے ایسا سب کچھ  دوستی اور یکجہتی کے ساتھ کیا ہے جیسے وہ یہاں کے آبائی باشندے ہوں۔

البانیہ میں 6.3 شدت کے زلزلے سے 51 افراد ہلاک اور 900 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ زلزلے سے 202 ہزار 291 افراد متاثر ہوئے، جس کی وجہ سے تقریباً 17 ہزار افراد اپنا گھر بار ترک کر گئے تھے۔



متعللقہ خبریں