ترکی: صدر ایردوان نے مقامی امکانات سے تیار کئے گئے ڈیٹیکٹر کا جائزہ لیا

صدر ایردوان نے غازی آنتیپ ائیر پورٹ پر، آسیلسان کے تیار کردہ، ایکس۔ رے سامان کنٹرول آلے کا جائزہ لیا

1752814
ترکی: صدر ایردوان نے مقامی امکانات سے تیار کئے گئے ڈیٹیکٹر کا جائزہ لیا

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے غازی آنتیپ ائیر پورٹ پر، عسکری الیکٹرانک صنعت آسیلسان ASELSAN کے تیار کردہ، ایکس۔ رے سامان کنٹرول آلے کا جائزہ لیا۔

صدارتی دفتر محکمہ مواصلات نے، مقامی امکانات سے تیار کئے گئے اس ڈیٹیکٹر کا جائزہ لیتے ہوئے، صدر ایردوان کے ویڈیو مناظر کو شئیر کیا ہے۔ 

صدر ایردوان نے حکام سے آلے کے متعلق معلومات حاصل کیں اور بعد ازاں اس دن کی یاد میں کاٹی گئی ٹکٹ کے ساتھ طیارے میں سوار ہو گئے۔


ٹیگز: #ڈیٹیکٹر

متعللقہ خبریں