ترکی: فلپائن کے لئے تعزیتی پیغام

ہم ہلاک ہونے والوں کے عزیزوں، فلپائن کے دوست عوام اور حکومت کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتے اور زخمیوں کی فوری صحتیابی کے متمنی ہیں: وزارتِ خارجہ

1749735
ترکی: فلپائن کے لئے تعزیتی پیغام

ترکی نے فلپائن میں سمندری طوفان  کی وجہ سے ہلاکتوں پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

ترکی وزارت خارجہ نے جاری کردہ تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ "ہمیں، فلپائن کے وسطی اور جنوبی حصوں میں اوڈیٹ طوفان کے نتیجے میں کثیر تعداد میں افراد کے ہلاک اور لاکھوں کے بے گھرہونے پر، شدید افسوس ہے۔ ہم ہلاک ہونے والوں کے عزیزوں، فلپائن کے دوست عوام اور حکومت کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتے اور زخمیوں کی فوری صحتیابی کے متمنی ہیں"۔

دوسری طرف رائے نامی طوفان کی وجہ سے بھی فلپائن میں 208 افراد ہلاک اور 52 لاپتہ ہو گئے ہیں۔

ملک میں آفت سے تقریباً 7 لاکھ 80 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں اور 300 دیہاتوں کو خالی کر لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں