کابل ہوائی اڈے کا نظام قطر کے ہمراہ سنبھالا جا سکتا ہے، وزیر چاوش اولو

وزیر خارجہ چاوش اولو نے دارالحکومت انقرہ میں ملائیشیا کے وزیر خارجہ سیف الدین عبداللہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کا اہتمام کیا

1750003
کابل ہوائی اڈے کا نظام قطر کے ہمراہ سنبھالا جا سکتا ہے، وزیر چاوش اولو

افغانستان میں کابل ایئرپورٹ کے آپریشن کے حوالے سے وزیر خارجہ میولود چاوش اولونے کہا کہ ہمارے ماہرین آج شام دوحہ جا رہے ہیں، اگر حالات اجازت دیتے ہیں تو ہم اس کا نظم و نسق قطر کے ہمراہ مشترکہ طور پر اپنے ہاتھ میں لے سکتے ہیں۔

وزیر خارجہ چاوش اولو نے دارالحکومت انقرہ میں ملائیشیا کے وزیر خارجہ سیف الدین عبداللہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔

کابل ہوائی اڈے  کا نظام چلانے سے متعلق  اظہار ِ خیال کرنے والے چاوش اولو نے بتایا کہ متعلقہ ماہرین آج شام دوحہ جائیں گے،  ہم افغان عبوری انتظامیہ کو شراکت داری کی پیش کش کریں گے، اگر حالات ساز گار ہوئے تو پھر کابل ہوائی اڈے کی باگ ڈور قطر کے ہمراہ سنبھالی جا سکتی ہے۔

کابل سمیت افغانستان کے 5 ہوائی اڈوں کے مشترکہ آپریشن کے لیے مشترکہ معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔ وفد بدھ کو کابل جاتے ہوئے  عبوری انتظامیہ سے بات چیت کرے گا۔ ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے کہ اگرمطلوبہ شرائط کی تعمیل نہیں کی جاتی  تو بھی ہم اس فرض کو ادا کریں گے جیسی کوئی  چیز نہیں۔  

آرمینیا کے ساتھ بات چیت کے عمل کے بارے میں ترک وزیر نے بتایا کہ : "ہم نے آرمینیا کے ساتھ براہ راست روابط شروع کرنے کے لیے خصوصی نمائندے مقرر کیے ہیں جو کہ عنقریب یکجا ہوں گے۔ یہ تمام اقدامات  اٹھاتے وقت ہم آذربائیجان کے ساتھ مشاورت کرتے ہیں اور اپنے تمام تر فیصلے مل کر کرتے ہیں۔ "

وزیر چاوش اولو نے یہ بھی کہا اگر ملائیشیائی عوام بھی کورونا وائرس کے خلاف ترکی کی تیار کردہ ٹرکو  واک ویکسین سے استفادہ  کرتے ہیں تو ہمارے لیے انتہائی مسرت کی بات ہو گی۔ہم یہ ویکسین پسماندہ اور ترقی پذیر ممالک تک پہنچانے کا اردادہ رکھتے ہیں۔



متعللقہ خبریں