ترکی کا نیا مواصلاتی سیارہ ترک سیٹ 5-بی خلا میں بھیج دیا گیا

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ  ترکی کے سب سے باصلاحیت اورمستعد خبر رسانی کے سیارے ترک سیٹ فائیو بی کو خلا میں بھیج دیا گیا ہے جس کےلیے ہم نے اسپیس ایکس کے فالکن نائن راکٹ کو ترجیح دی ہے

1749502
ترکی کا نیا مواصلاتی سیارہ ترک سیٹ 5-بی خلا میں بھیج دیا گیا

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ  ترکی کے سب سے باصلاحیت اورمستعد خبر رسانی کے سیارے ترک سیٹ فائیو بی کو خلا میں بھیج دیا گیا ہے جس کےلیے ہم نے اسپیس ایکس کے فالکن نائن راکٹ کو ترجیح دی ہے۔

صدرنے اس حوالے سے اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت ترکی اور ہماری عوام کےلیے باعث ہیجان ہے، ہم نے  اس سال جنوری میں فالکن ناءن کے ذریعے ترک سیٹ ی اے خلا میں بھیجا تھا جو کہ جون میں فعال ہو گیا تھا جبکہ اب کی بار ترکی سیٹ بی روانہ کیا گیا ہے جوکہ زیادہ باصلاحیت اور مستعد خبررسانی کا حامل ہے۔میں اس سلسلے میں جناب ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا مشکور ہوں جس نے ترک مخالف سازشی عناصر کے باوجود ہم سے تعاون کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ترک سیٹ فائیو بی 42 ڈگری مشرق میں موجود ٹی وی نشریا ت کے حامل ترکی سیٹ تھری اے اور فور اے سیاروں کے ہمراہ اضافی خدمات  بھی فراہم کرے گا۔ علاوہ ازیں اس نئے سیارے کی مدد سے مواصلاتی رفتار اور استعداد بھی پندرہ فیصد مزید بڑھ جائے گی  جبکہ انٹر نیٹ کی دستیابی سے محروم علاقوں  کو بھی انٹر نیٹ براڈ بینڈ کی بلا خلل فراہمی ممکن ہوگی۔

 صدر نےاسپیس ایکس کمپنی کے تمام خلائی شعبے  کے ملازمین سے تعاون جاری رکھنے کی امید ظاہر کرتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں