ترکی: مالی میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

اقوام متحدہ کے کانوائے پر دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں ٹوگو کے 7 فوجیوں کی ہلاکت پر ہمیں شدید افسوس ہے: ترکی وزارت خارجہ

1745576
ترکی: مالی میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

ترکی نے، مالی میں اقوام متحدہ کے کثیر الجہتی مربوط استحکام مشن MINUSMA کے فوجیوں کی گاڑی پر، دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ترکی وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے کانوائے پر دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں ٹوگو کے 7 فوجیوں کی ہلاکت پر ہمیں شدید افسوس ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس منفور حملے کی شدت سے مذمت کرتے  اور ہلاک ہونے والے ٹوگو  امن فورسز کے فوجیوں کے کنبوں اور عزیز و اقارب کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔

MINUSMAکے جاری کردہ بیان کے مطابق مشن کا لاجسٹک کانوائے ملک کے وسطی علاقے میں ڈوئنٹزا سے سیورے کے درمیان بارودی سُرنگ سے ٹکرا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے میں اقوام متحدہ کے 7 فوجی ہلاک اور 3 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں