مسلمان ہونے کے ناتے اتحاد  و یکجہتی کی معنوی قوت سے آگاہی حاصل کرنے کی ضرورت ہے: شَن توپ

شَن توپ   نے  ا ن خیالات کا اظہار  استنبول کے دولماباہی محل میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم  کے رکن ممالک کی پارلیمانی یونین کی 16ویں کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

1745854
مسلمان ہونے کے ناتے اتحاد  و یکجہتی کی  معنوی قوت سے آگاہی حاصل کرنے کی ضرورت ہے: شَن توپ

ترکی کی  قومی اسمبلی کے  اسپیکر  مصطفیٰ شَن توپ  نے کہا کہ مسلمان ہونے کے ناتے اتحاد  و یکجہتی  سے  کام کر نے کی  معنوی  اور مادی  قوت سے پوری طرح آگاہ ہیں۔

شَن توپ   نے  ا ن خیالات کا اظہار  استنبول کے دولماباہی محل میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم  کے رکن ممالک کی پارلیمانی یونین کی 16ویں کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں خطے میں درپیش مسائل بالخصوص فلسطین اور القدس  پر روشنی  ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کو مشترکہ اقدامات سے ہی  حل کیا جاسکتا ہے۔ انھوں کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہاس موضوع  کو ایجنڈے میں سر فہرست ہونا چاہیے ۔

شَن توپ   نے کہا کہ ہم سب کے لیے ضروری ہے  کے ان کے  معاملات پر یک آواز بلند کریں  اور   زیادہ سے زیادہ یکجہتی اور تعاون کا مظاہرہ  کریں تاکہ ان تارکین وطن کی صورت حال کا ازالہ کیا جا سکے جنہیں اپنا وطن چھوڑنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ مہاجرین کا مسئلہ جو پوری دنیا  اور خاص طور پر  ہمارے خطے  کو اپنی لپیٹ میں لیے  ہوئے  ہے کو حل کیا جانا چاہیے۔

اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ پوری دنیا میں بسنے والی مسلم کمیونٹیز اور اقلیتوں کی صورتحال ہم سب کے لیے  ترجیحی مسائل  کی حیثیت رکھتی  ہے  اور تمام مسائل کو اتحاد و یکجتی کے ذریعے  ہی حل کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں  کی اقدار پر عمل درآمد کرتے ہوئے  آپس میں اتحاد و یکجتی  قائم کی جاسکتی ہے حالانکہ  2 ارب کی مسلمانوں کی آبادی ہونے کے باوجود  مسلمان کی  طاقت اور اثر و رسوخ نسبتاً کم  دکھائی  دیتا  ہے جبکہ  عالمی معیشت میں ہمارے پاس بھی بڑے مواقع ہیں اور ہمیں ان مواقع سے استفادہ کرنے کے لیے  اپنی  اخلاقی اور مادی طاقت  کا احساس کرنا ہوگا۔

اگر ہم اپنے مسائل خود حل نہیں کرتے،  اپنے فیصلے خود نہیں کرتے  تو دوسرے لوگ ہمارے جغرافیہ کو آگ  میں جھونک کر  ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے  اور ان کا اپنے مفاد کے لیے استحصال بھی  کریں گے۔



متعللقہ خبریں