ترکی اور قطر کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے مختلف معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں: آلتون

فخر الدن آلتون نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بیانات  دیتے ہوئے کہا ہے کہ  صدر ایردوان   نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ کئی معاہدوں پر دستخط کیے جو دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید تقویت دیں گے

1744536
ترکی اور قطر کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے  کے لیے مختلف معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں: آلتون

صدارتی اطلاعاتی امور کے ڈار ئیکٹر فخر الدن آلتون نے کہا ہے کہ  صدر رجب طیب ایردوان کے دورہ قطر کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ  دینے کے لیے  مختلف معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں  ۔

فخر الدن آلتون نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بیانات  دیتے ہوئے کہا ہے کہ  صدر ایردوان   نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ کئی معاہدوں پر دستخط کیے جو دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید تقویت دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  معیشت، سلامتی، سفارت کاری، ثقافت اور سیاحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے معاہدے جیسے اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "ہم اپنے صدر کی قیادت میں سرمایہ کاری، روزگار، پیداوار اور برآمدات پر مبنی معیشت  کو مضبوط بنانے کے لیے تمام تر منفی  پراپگنڈے کے باوجود اپنی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ "



متعللقہ خبریں