جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ایک شخص پیرس میں گرفتار

جمال خاشقجی کو قتل کرنے والوں میں مبینہ طورپر شامل شخص کوپیرس کے ہوائی اڈے سے گرفتارکرلیا گیا

1744451
جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ایک شخص پیرس میں گرفتار

سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں مبینہ طورپرملوث شخص کوگرفتارکرلیا گیا۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق، جمال خاشقجی کو قتل کرنے والوں میں مبینہ طورپر شامل شخص کوفرانس میں گرفتارکرلیا گیا۔

مشتبہ شخص خالد اید الوطیبی کوچارلس ڈیگال ہوائی اڈے سے گرفتارکیا گیا۔

خالد اید الوطیبی جمال خاشقجی کو قتل کرنے والے ترکی کو مطلوب 26 افراد میں سے ایک ہے۔

گرفتار ہونے والا  خالد اید الوطیبی سابق شاہی گارڈ رہ چکا ہے اوراپنے اصل نام سے سفرکررہا تھا جسے  عدالتی حراست میں رکھا گیا ہے۔

سعودی اہلکار کا کہنا ہے کہ خالد کی گرفتاری غلط شناخت  کی وجہ سے پیدا ہونے والے غلط فہمی کی وجہ سے ہوئی۔

خاشقجی کے قتل میں ملوث افراد کو سعودی عرب میں سزا دی جا چکی ہے۔

امریکہ ا میں رہنے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کو2018 میں استنبول میں سعودی قونصل خانےمیں قتل کیا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں