ترکی:حفاظتی قوتوں کی کاروائی،نام نہاد دہشتگرد لیڈر ہلاک

علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے کے نام نہاد لیڈرفرہاد تنج عرف روبار کو ہلاک کر دیا گیا

1743941
ترکی:حفاظتی قوتوں کی کاروائی،نام نہاد دہشتگرد لیڈر ہلاک

علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے کے نام نہاد لیڈرفرہاد تنج عرف روبار کو ہلاک کر دیا گیا ۔

 حفاظتی قوتوں کو اطلاع ملی کہ ضلع شانلی عرفا کے حاجی لار نامی دیہات میں ایک دہشتگرد  روپوش ہے ۔

اس پر حفاظتی قوتوں نے  علاقے کا گھیراو کرتےہوئےدہشتگرد کو ہتھیار ڈالنے کا کہا مگر اس نے فائرنگ شروع کر دی جس کے جواب میں حفاظتی قوتوں نے کاروائی کرتے ہوئے اسے ہلاک کر دیا ۔

معلوم ہوا ہے کہ ہلاک شدہ دہشتگرد  کا نام فرہاد تنج عرف روبار تھا۔

اس کاروائی میں  دہشتگرد کے پاس سے ایک پستول، دو دستی بم،ایک تھرمل چشمہ اور تنظیم سے متعلق بعض دستاویز بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو نے اپنی ٹویٹ میں  آپریشن میں شامل حفاظتی اہلکاروں کو مبارک باد پیش کی ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں