ترکی اور قطر کی حساسیت کو مثال بنایا جانا چاہیے: چاوش اولو

اس وقت افغان عوام کو شدت سے انسانی امداد کی ضرورت ہے اور بین الاقوامی برادری کا اس مدد کو سیاسی محرّکات سے آزاد شکل میں افغان عوام تک پہنچانا ضروری ہے: وزیر خارجہ چاوش اولو

1743612
ترکی اور قطر کی حساسیت کو مثال بنایا جانا چاہیے: چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ افغانستان میں عوام کو انسانی اماداد کی ضرورت ہے۔ بین الاقوامی برادری کا اس انسانی امداد کو سیاسی محرّکات سے بے نیاز رہتے ہوئے افغان عوام تک پہنچانا ضروری ہے۔ اس معاملے میں قطر اور ترکی کی حساسیت کو مثال بنایا جانا چاہیے"۔

چاوش اولو ترکی۔ قطر اعلیٰ اسٹریٹجک کمیٹی کے ساتویں اجلاس کے لئے وزرائے خارجہ کی سطح پر تیاری اجلاس میں شرکت کے لئے قطر کے دورے پر ہیں۔ قطر میں اپنی مصروفیات کے دوران انہوں نے دوحہ میں قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

ترکی اور قطر کے درمیان دفاع، اقتصادیات، تعلیم، ثقافت اور صحت جیسے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا اور کہا ہے کہ ہم علاقائی معاملات میں بھی دوست اور برادر ملک قطر کے ساتھ ہم فکر ہیں۔ ہم باہم متفق ممالک ہیں۔ افغانستان کے حالات کو ہم بخوبی جانتے ہیں۔ ہم افغانستان میں امن اور سمجھوتہ طے پانے کے عمل میں قطر کی کوشش کو بھی قریب سے جانتے ہیں۔

چاوش اولو نے کہا ہے کہ اس وقت افغان عوام کو شدت سے انسانی امداد کی ضرورت ہے اور بین الاقوامی برادری کا اس مدد کو سیاسی محرّکات سے آزاد شکل میں افغان عوام تک پہنچانا ضروری ہے۔ اس معاملے میں ترکی اور قطر کی حساسیت کو مثال بنایا جانا چاہیے۔ دو ہفتوں بعد پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں متوقع اسلامی تعاون تنظیم  وزرائے خارجہ اجلاس میں بھی ہم اس موضوع پر بات کریں گے۔



متعللقہ خبریں