لیبیا کی مشترکہ فوجی کمیٹی انقرہ میں یکجا ہوئی

ں لیبیا   میں امن، استحکام اور سلامتی کے لیے اٹھائے جا سکنے والے  اقدامات پر غور

1742859
لیبیا کی مشترکہ فوجی کمیٹی انقرہ میں یکجا ہوئی

لیبیا کی 5+5 مشترکہ فوجی کمیٹی کی درخواست پر دارالحکومت انقرہ میں بین الاوفود مذاکرات سر انجام پائے۔

وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں  واضح کیا گیا ہے کہ لیبیا میں متحد اقوام امدادی مشن کی وساطت سے  منعقد مذاکرات میں  مشترکہ فوجی کمیٹی  کی جانب سے 8 اکتوبر 2021 کو جنیوا میں  اعلان  کردہ ’’ایکشن پلان‘‘ کے بارے میں  آگاہی کرائی  گئی علاوہ ازیں لیبیا   میں امن، استحکام اور سلامتی کے لیے اٹھائے جا سکنے والے  اقدامات پر غور کیا گیا ہے۔

ترکی اور لیبیا کے مابین تاریخی روابط اور قریبی دوستی   پر زور دیے جانے والے  ان مذاکرات میں زمینی سالمیت اور قومی اتحاد کے حامل امن و آشتی اور استحکام کے ماحول  کے حامل لیبیا کے قیام میں تعاون  فراہم کرنے والی کوششوں کو جاری رکھے جانے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں