عالمی برادری مہاجرین کے بحران کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے، صدارتی ترجمان

یورپی یونین  کے ساتھ طے پانے والے ہجرت کے معاہدے پر نظر ثانی کی جانی چاہیے

1742917
عالمی برادری مہاجرین کے بحران کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے، صدارتی ترجمان

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی برادری غیر قانونی تارکین وطن کے بحران کے حل میں ناکام رہی ہے۔

ابراہیم قالن نے اطالوی وزارت خارجہ اور انسٹی ٹیوٹ فار انٹرنیشنل پولیٹیکل اسٹڈیز  کے زیر اہتمام منعقدہ 7ویں میڈیٹیرینین ڈائیلاگ فورم میں "طاقت کا توازن اور مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے خطے میں امریکی وجود  کا مستقبل"  کے زیر عنوان ایک پینل میں شرکت  کی ۔

یہ بتاتے ہوئے کہ ترکی نے 4 ملین شامی شہریوں کی میزبانی کی ہے، قالن نے اس بات پر زور دیا کہ یورپی یونین  کے ساتھ طے پانے والے ہجرت کے معاہدے پر نظر ثانی کی جانی چاہیے۔

انہوں نےمغربی ممالک کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے اس حقیقت کی طرف توجہ مبذول کرائی کہ غیر قانونی تارکین وطن کو صرف عددی، اعداد و شمار کی نگاہ سے دیکھا  جاتا ہے۔

ترجمان قالن نے مہاجرین کے لیے یورپی یونین کی طرف سے ترکی کے لیے مختص 6 بلین یورو کی امداد پر بھی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ "اگر ہم مسئلے کے حدود دربعے  ش پر غور کریں تو یہ امداد  کچھ بھی نہیں ہے‘‘ عالمی برادری غیر قانونی تارکین وطن کے بحران میں ناکام رہی ہے۔

پینل کے بعد اپنے بیان میں ابراہیم قالن نے مشرقی بحیرہ روم میں ترکی کی فعال پالیسی پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان بحیرہ روم کے ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے لیے وسیع پیمانے کی سفارت کاری کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں