ہم معذوروں کو معمول کی زندگی میں شامل کرنے میں بر سرپیکار ہیں، ترک صدر

ہ ابتک 62 ہزار 337 معذوروں کو روزگار فراہم کرتے ہوئے اس شعبے میں ہم نے ریکارڈ  قائم کیا ہے

1739950
ہم معذوروں کو معمول کی زندگی میں شامل کرنے میں بر سرپیکار ہیں، ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہناہے کہ  انیس سالہ ان کے دور اقتدار میں ابتک 62 ہزار 337 معذوروں کو نوکریاں دی گئی ہیں اور اس شعبے میں اوپر تلے ریکارڈ قائم کیے  گئے ہیں، جبکہ آئندہ کے دور میں یہ تعداد مزید بڑھے گی۔

جناب ایردوان نے ازمیر کی تحصیل مینے مین  میں ’’معذوروں کے ساتھ مل کر رکاوٹیں دور کی گئی ہیں۔ ازمیر  میٹنگ‘‘ کے زیر اہتمام تقریب کے مناظر کو شیئر کیا ہے۔

کھیلوں، فنون، تعلیم، کاروبار میں  کامیابیوں پر اپنی مہر ثبت کرنے والوں کے ساتھ  ملاقات پر  اپنی  دلی مسرت کا اظہار کرنے والے صدر نے  اس بامعنی ملاقات میں  شریک ہر کس کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ابتک 62 ہزار 337 معذوروں کو روزگار فراہم کرتے ہوئے اس شعبے میں ہم نے ریکارڈ  قائم کیا ہے۔اسوقت سرکاری ملازمین میں  معذوروں کی شرح 2 فیصد کے قریب ہے، مجھے یقین ہے کہ آئندہ کے ایام میں یہ تعداد مزید بڑھے گی۔

ترک صدر نے کہا کہ آپ سب  رکاوٹوں کو دور کرنے کو ہر چیز سے قبل یقین کامل  کامعاملہ ہونے کا  روزانہ  ثبوت پیش کررہے ہیں،  ہر شعبے میں اپنی صلاحیتیوں کو لوہا منواتے ہوئے ترک قوم کے لیے فخر کا وسیلہ ثابت ہو رہے ہیں۔ ہم معذوروں بہن بھائیوں کو شعبہ ہائے زندگی میں اپنا کردار ادا کرنے کے ہر ممکنہ مواقع فراہم کرنے کی جستجو میں ہیں۔



متعللقہ خبریں