ترکی ۔عرب امارات تعلقات علاقائی تعاون میں فروغ کا بھی سبب بنیں گے:آلتون

صدارتی مشیر برائے اطلاعات فخر الدین آلتون نے کہا ہےکہ متحدہ عرب امارات اور ترکی کے اقتصادی تعلقات  میں فروغ علاقائی تعاون کے لیے مواقع فراہم کرے گا

1738556
ترکی ۔عرب امارات  تعلقات علاقائی تعاون میں فروغ  کا بھی سبب بنیں گے:آلتون

صدارتی مشیر برائے اطلاعات فخر الدین آلتون نے کہا ہےکہ متحدہ عرب امارات اور ترکی کے اقتصادی تعلقات  میں فروغ علاقائی تعاون کے لیے مواقع فراہم کرے گا۔

مشیر نے سوشل میڈا پر اپنے پیغام میں صدر ایردوان اور ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زائد کی ملاقات کے حوالے سے کہا کہ شیخ زائد کے دورہ انقرہ کے نتیجےمیں علاقائی امن و استحکام کی کوششوں میں مدد ملے گی ،اس کے علاوہ تجارتی،توانائی اور ماحولیاتی شعبوں میں طے ہوئے معاہدوں سے بھی ان تعلقات کو فروغ ملے گا۔

آلتون نے مزید کہا کہ  ترکی علاقائی استحکام کے قیام میں کلیدی کردار کا حامل بنے گا،نجی کمپنیوں  کے درمیان  ہوئے معاہدے  کے علاوہ  بازار حصص اور بندرگاہوں کے  درمیان  بھی سرمایہ کاری کے معاہدوں سے اقتصادی تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔ اگلے چند سالوں میں  تجارتی تعلقات میں فروغ ہماری ترجیح رہے گی، ترکی اور عرب امارات کے درمیان تعلقات کا فروغ علاقائی تعاون میں بھِ نئے مواقع پیدا کرنے کا سبب بنے گا۔

 



متعللقہ خبریں