شیخ النہیان کا دورہ ترکی،ایردوان سے ملاقات کریں گے

انقرہ میں ہونے والی اس ملاقات میں ترکی اور عرب امارات کے درمیان تعلقات کے تمام پہلووں پر نظر ثانی کرتےہوئے تعاون کے فروغ پر بات چیت کی جائے گی

1737466
شیخ النہیان کا دورہ ترکی،ایردوان سے ملاقات کریں گے

 متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زائد النہیان کل ترکی آ رہے ہیں۔

صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق،ابو ظہبی کے ولی عہد النہیان صدر ایردوان کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔

انقرہ میں ہونے والی اس ملاقات میں ترکی اور عرب امارات کے درمیان تعلقات کے تمام پہلووں پر نظر ثانی کرتےہوئے تعاون کے فروغ پر بات چیت کی جائے گی ۔

اس کے علاوہ دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی و عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 

 



متعللقہ خبریں