یونان اشتعال انگیزی کے بجائے دانشمندی کا مظاہرہ کرے: ترک امور خارجہ

امور خارجہ کے ترجمان تانجو بیلگج نے حکوت یونان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ  ترکی کے خلاف اشتعال انگیز بیانات سے گریز کرتے ہوئے نیک نیتی اور دانش مندی کا مظاہرہ کرے

1736492
یونان اشتعال انگیزی  کے بجائے دانشمندی کا مظاہرہ کرے: ترک امور خارجہ

ترکی نے یونانی حکومت سے کہا ہے کہ وہ نیک نیتی اور دانش مندی کا مظاہرہ کرے۔

امور خارجہ کے ترجمان تانجو بیلگج نے یونانی وزیر خارجہ  نیکوس داندیاس کے انیس نومبر کے ایک بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ  ترکی کے علاقائی اور قریبی ہمسایہ ممالک  میں امنو استحکام کی بحالی کے لیے ادا کردہ کردار کے خلاف یونان کی  تعاون کے بجائے کشیدگی بڑھانے اور ترکی کے خلاف نام نہاد اتحاد بنانے کی کوششیں بے ہودہ طرز عمل ہیں۔

ترجمان نے حکوت یونان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ  ترکی کے خلاف اشتعال انگیز بیانات سے گریز کرتے ہوئے نیک نیتی اور دانش مندی کا مظاہرہ کرے۔

 



متعللقہ خبریں