بلغاریہ کے سفیر کی وزارتِ خارجہ طلبی

سفیر  ِ موصوف کا آگاہ کیا گیا کہ  ترکی کے سفیر کو بلغاریہ کی وزارت خارجہ میں طلب کرنا  اور بلغاریہ کے حکام کی جانب سے ایجنڈے میں بے بنیاد الزامات لگانا عجیب ہے اور یہ کونسل آف یوروپ اور یورپی یونین کے رکن بلغاریہ کے لیے ناقابل قبول ہے

1735959
بلغاریہ کے سفیر کی وزارتِ خارجہ طلبی

انقرہ میں بلغاریہ کے سفیر اینگوئل ہرسٹوف چولاکوف کو وزارت خارجہ میں طلب کرتے ہوئے  بلغاریہ میں ووٹرز کو ترک سرکاری حکام کی طرف سے ہدایت دیے جانے اور بلغاریہ کے اندرونی معاملات میں مداخلت کیے جانے کے  تمام الزامات کو مسترد کردیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق  ۔ بلغاریہ نے 14 نومبر کو  ہونے والےصدارتی اور پارلیمانی  انتخابات میں مداخلت کرنے کے الزام میں صوفیہ میں ترکی کی سفیر آئلن  سیکز کیوک کو وزارتِ خارجہ طلب کیے جانے پر ترکی کے  نائب وزیر خارجہ   اور یورپی امور  چئیرمین  فاروق   قائماکچی  نے بلغاریہ کے سفیر کو وزارتِ خارجہ طلب کیا۔

چولاکوف کو بتایا گیا کہ ترکی نے  بلغاریہ کے انتخابات کے دائرہ کار میں  ووٹ ڈالنے کے عمل میں تمام ضروری سہولتیں فراہم کی ہیں   اسلیے  حکومتِ بلغاریہ کی جانب سے  بلغاریہ کے  ووٹروں کو ترکی کے سرکاری حکام کی ہدایات دی جانے اور اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے  کے  تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔  

سفیر  ِ موصوف کا آگاہ کیا گیا کہ  ترکی کے سفیر کو بلغاریہ کی وزارت خارجہ میں طلب کرنا  اور بلغاریہ کے حکام کی جانب سے ایجنڈے میں بے بنیاد الزامات لگانا عجیب ہے اور یہ کونسل آف یوروپ اور یورپی یونین کے رکن بلغاریہ کے لیے ناقابل قبول ہے۔

سفیر ِ موصوف کو  صوفیہ میں ترک سفارت خانے کے سامنے نامناسب مظاہروں اور رویے پر شدید ردِ عمل سے آگاہ کیا گیا۔



متعللقہ خبریں