ترکی: سانچز ترکی پہنچ گئے، صدر ایردوان نے سرکاری تقریب کے ساتھ استقبال کیا

صدر رجب طیب ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں صدارتی سوشل کمپلیکس کے داخلی حصے میں سرکاری تقریب کے ساتھ سانچز کا استقبال کیا

1735272
ترکی: سانچز ترکی پہنچ گئے، صدر ایردوان نے سرکاری تقریب کے ساتھ استقبال کیا

ترکی۔اسپین 7 ویں بین الحکومتی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے اسپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچز ترکی پہنچ گئے ہیں۔

صدر رجب طیب ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں صدارتی سوشل کمپلیکس کے داخلی حصے میں سرکاری تقریب کے ساتھ سانچز کا استقبال کیا۔

اپنے وفود کا ایک دوسرے سے تعارف کروانے کے بعد صدر ایردوان اور وزیر اعظم سانچز نے دو طرفہ مذاکرات کئے۔

مذاکرات کے بعد دونوں سربراہان بین الحکومتی سربراہی اجلاس کے بعد سمجھوتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے اور مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔

اجلاس کے بعد صدر ایردوان مہمان وزیر اعظم کے اعزاز میں اعشائیہ دیں گے۔

 



متعللقہ خبریں