عالمی سازشی ٹولوں کے با وجود ترکی کی دفاعی صنعت ترقی پا رہی ہے:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی کی دفاعی صنعت سازشی عناصر کے باوجود عالمی سطح پر بڑھتی جا رہی ہے

1733671
عالمی سازشی ٹولوں کے با وجود ترکی کی دفاعی صنعت ترقی پا رہی ہے:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی کی دفاعی صنعت سازشی عناصر کے باوجود عالمی سطح پر بڑھتی جا رہی ہے۔

 صدر ایردوان نے اسنتبول کنونشن سینٹر میں  میمور سین یونین کے پروگرام سے خطاب میں کہا کہ اس وقت ترکی  مقامی طور پر تیار کردہ ڈرون طیاروں کا حامل ہے جن میں مزید اضافہ ہو رہا ہے،ہماری دفاعی صنعت عالمی سازشی عناصر کے ہتھکنڈوں کے باوجود خود انحصاری کی  جانب گامزن ہے۔

 صدر نے مزید کہا کہ  وطن عزیز کو موثر و جدید تہذیبوں کی سطح پر لے جانے کے لیے ہماری حکومت انتھک کوششیں کر رہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں