ایردوان۔بائیڈن ملاقات،مشترکہ ڈھانچے کے قیام پر اتفاق

صدر رجب طیب ایردوان  نے امریکی صد جو بائیڈن کے ہمراہ باہمی تعلقات کے فروغ کےلیے مشترکہ بیان دیا اور مشترکہ ڈھانچے کے قیام پر اتفاق رائے کیا ہے۔

1727073
ایردوان۔بائیڈن ملاقات،مشترکہ ڈھانچے کے قیام پر اتفاق

صدر رجب طیب ایردوان  نے امریکی صد جو بائیڈن کے ہمراہ باہمی تعلقات کے فروغ کےلیے مشترکہ بیان دیا اور مشترکہ ڈھانچے کے قیام پر اتفاق رائے کیا ہے۔

 صدارتی شعبہ اطلاعات کےمطابق، دونوں صدور نے روم میں جی 20 اجلاس کے  دوران ملاقات کی ۔

ایک خوشگوار ماحول میں ہوئی اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل پر بات چیت کی گئی جس میں ترک۔امریکہ تعلقات کے فروغ پر مشترکہ بیانیہ بھی دیا گیا ۔

بتایا گیا ہے کہ دونوں صدور نے ایک مشترکہ ڈھانچے کے قیام کا بھی فیصلہ کیا،علاوہ ازیں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھانے اورنیٹو اتحاد  کی اہمیت بھی جاگر کی گئی۔

ملاقات میں ماحولیاتی تبدیلیوںکے حوالے سے بھی مشترکہ اقدامات اٹھانے کا خیر مقدم کیا گیا ۔

 

 



متعللقہ خبریں