ترکی: 98 ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر صدر ایردوان کا خصوصی پیغام

بحیثیت ملت ہمارے وجود کی سب سے بڑی ضمانت ہمارا باہمی اتحاد و اخوت، ہمارا بھائی چارہ و مساوات ہے: صدر ایردوان

1726469
ترکی: 98 ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر صدر ایردوان کا خصوصی پیغام

ترکی کے صدر رجب طیب نے کہا ہے کہ بحیثیت ملت ہمارے وجود کی سب سے بڑی ضمانت ہمارا باہمی اتحاد و اخوت، ہمارا بھائی چارہ و مساوات ہے۔ ہم اس اتحاد و اخوت کو اس بھائی چارے و مساوات کو پوری قوت سے برقرار رکھ کر ترکی کے اہداف کو عملی جامہ پہنانے کے لئے جدوجہد کریں گے۔

صدر ایردوان نے 29 اکتوبر یومِ جمہوریہ کی مناسبت سے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ "29 اکتوبر ہماری تاریخ کا ایک طلائی حلقہ اور ایک قابلِ فخر دن ہے۔ میں اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک مقیم اپنے تمام شہریوں کو اور اس خوبصورت دن کو ہمارے ساتھ منانے والے تمام دوستوں کو 29 اکتوبر یومِ جمہوریہ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اپنی جانوں کی قیمت پر ہمارے لئے اس وطن کی امانت چھوڑنے والے عزیز شہداء کے لئے اللہ سے رحمت و مغفرت کا طلبگار ہوں۔ اس جدوجہد میں غازی کے مقام پر فائز ہونے والے تمام غازیوں کا اپنی طرف سے اپنے ملک اور ملت کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں"۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ " قیام جمہوریہ کی اس 98 ویں سالگرہ کے موقع پر میں احسان مندی کے ساتھ بانی جمہوریت غازی مصطفیٰ کمال اور ان کے جری ساتھیوں کی یاد تازہ کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہماری جمہوریت کا 100 واں سال اب افق پر اچھی طرح واضح ہو گیا ہے۔ اب ہم کسی بھی طاقت کو، کسی بھی ناپاک سیناریو کو اور ترکی کو کمزور کرنے کے لئے کسی بھی حملے کو اجازت نہیں دیں گے کہ ہمارے ارادوں کو ڈانواں ڈول کر سکے۔ بحیثیت ملت، ہم اپنے باہمی اتحاد و بھائی چارے کو مضبوطی سے تھام کر بڑے اور مضبوط ترکی کا خواب پورا کرنے کے لئے جدوجہد کریں گے۔ اس مبارک کوشش میں ہمارا آہنی عزم و ارادہ گذشتہ 98 سال کی طرح مستقبل میں بھی ہمارا رہبر ہو گا۔

 



متعللقہ خبریں