ہماری داستانِ آزادی کی ہیرو، مرد عورت کی تفریق کئے بغیر، ہماری پوری اصیل ملت ہے: ایردوان

ہم کوئی بھی تفریق کئے بغیر تمام عورتوں کے ساتھ مستقبل پر اپنی دھاک بٹھائیں گے اور انشاء اللہ اور بھی بڑی بڑی کامیابیاں حاصل کریں گے: صدر رجب طیب ایردوان

1726514
ہماری داستانِ آزادی کی ہیرو، مرد عورت کی تفریق کئے بغیر، ہماری پوری اصیل ملت ہے: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہماری داستانِ آزادی کی ہیرو، مشکلات کے سامنے سینہ سپر، ناممکنات کو ممکن بنانے والی، غیر متوقع کو وجود میں لانے والی اور اپنی طاقت کو اپنے دِل سے حاصل کرنے والی، اپنے مردوں اور عورتوں کے ساتھ، ہماری پوری اصیل ملت ہے۔

صدر ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں " جمہوریت کی بانی خواتین" کے عنوان سے منعقدہ پروگرام میں شرکت کی۔

پروگرام سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ " بلاشبہ قیامِ جمہوریہ کے ساتھ دوبارہ سے اپنے قدموں پر کھڑی ہونے والی، اپنے لئے نئے افق بنانے والی اور اپنے اندر ایک نئے طاقت پیدا کرنے والی ہماری ملت کی اہم ترین کامیابی اس دور میں ملّی ارادے کی بالادستی کا قیام عمل میں لانا ہے"۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ اس زمین کی باوفا اور فداکار عورتوں نے ترکی کی، جمہوریت اور ترقی کے لئے جاری، جدوجہد کے ہر لمحے میں اور جگہ پر اپنا آپ منوایا ہے۔ ہماری داستانِ حریت و آزادی کی ہیرو عورت مرد کی تفریق کئے بغیر ہماری پوری اصیل ملت ہے۔ بلا شبہ بوائی سے کٹائی تک، کھیتوں سے دستر خوان تک، صنعت سے ٹیکنالوجی تک پیدوارا کے ہر مرحلے میں اور کھیل سے آرٹ تک خدمات سے برآمدات تک زندگی کے ہر شعبے میں ہمارے عورتیں جو کامیابیاں دکھا رہی ہیں ان پر علیحدہ سے فخر محسوس کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ عورتوں کا عزم و حوصلہ اناطولیہ کی زمین کے لئے ایک بڑی طاقت کی حیثیت رکھتا ہے۔ ہم عظیم ترکی کے حصول کے راستے پر اپنی انٹرپرائزر، کسان، وطن و ملت کی محبت سے سرشار ماوں، انجینئیر، کھلاڑی اور فنکار غرض کوئی بھی تفریق کئے بغیر تمام عورتوں کے ساتھ مستقبل پر اپنی دھاک بٹھائیں گے اور انشاء اللہ اور بھی بڑی بڑی کامیابیاں حاصل کریں گے۔ جمہوریہ ترکی کے قیام کے لئے جنگ نجات کے دنوں میں ہماری عورتوں نے گود میں اولاد لئے گولے بارود میدان جنگ میں پہنچائے اور آج بھی ہماری عورتیں اسی عزم و ہمت کے ساتھ جمہوریہ ترکی کی بقا کے لئے اور اسے مزید ترقی دینے کے لئے کام کر رہی ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ اس ملک کی عورت کھیتوں میں، پارلیمنٹ میں، اولمپکس کھیلوں میں، اسکولوں میں کاروباری مقامات پر، گھروں میں اور ٹینکوں کے مقابل مختصر یہ کہ زندگی کے ہر شعبے میں اپنی خدمات کے ساتھ اپنے وجود کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔

 



متعللقہ خبریں