ترکی: اورنج کیٹیگری میں مطلوب دہشت گرد نے گرفتاری پیش کر دی

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK سے مفرور اور دہشت گردوں کی لسٹ میں اورنج کیٹیگری میں مطلوب دہشت گرد نے سکیورٹی فورسز کو گرفتاری پیش کر دی ہے: ترکی وزارت داخلہ

1726119
ترکی: اورنج کیٹیگری میں مطلوب دہشت گرد نے گرفتاری پیش کر دی

ترکی میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK سے مفرور اور دہشت گردوں کی لسٹ میں اورنج کیٹیگری میں مطلوب ایک دہشت گرد نے سکیورٹی فورسز کو گرفتاری پیش کر دی ہے۔

ترکی وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزارت داخلہ کی کوآرڈینیشن میں جینڈر میری جنرل کمانڈ آفس اور پولیس ڈائریکٹریٹ کی طرف سے جاری قائل پروگرام کے نتیجے میں دہشت گرد تنظیم PKK سے فرار ہونے والے ایک دہشت گرد نے سکیورٹی فورسز کو گرفتاری پیش کر دی ہے۔

بیان کے مطابق گرفتاری پیش کرنے والا دہشت گرد 2010 میں تنظیم میں شامل ہوا۔ عراق میں تخریبی کاروائیاں کرتا رہا اور اورنج کیٹیگری میں مطلوب تھا۔

مزید کہا گیا ہے کہ قائل کرنے کی کاروائیوں کے نتیجے میں 2021 میں گرفتاری پیش کرنے والے دہشت گردوں کی تعداد 167 تک پہنچ گئی ہے۔



متعللقہ خبریں