ترکی: عراق میں داعش کے حملے کی مذمت

ہم اس منفور حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور دوست اور برادر عراقی عوام اور حکومت سے اظہار تعزیت کرتےہیں: ترکی وزارت خارجہ

1725665
ترکی: عراق میں داعش کے حملے کی مذمت

ترکی نے عراق کے صوبے دیالہ کے گاوں پر دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے کی مذمت کی ہے۔

ترکی وزارت خارجہ کے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ "کل رات صوبہ دیالہ کے گاوں پر دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے میں کثیر تعداد میں شہریوں کے ہلاک اور زخمی ہونے پر ہمیں شدید افسوس ہے"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ " ہم اس منفور حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم دوست اور برادر عراقی عوام اور حکومت سے اظہار تعزیت کرتےہیں۔ حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے مغفرت کے طلبگاراور زخمیوں کی فوری صحتیابی کے متمنی ہیں"۔

واضح رہے کہ دیالہ کے گاوں پر داعش کے حملے میں ایک عورت سمیت 11 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں