ترکی۔ ازبیک تعقات مزید آگے بڑھتے رہیں گے، ترک صدر

صدر  ایردوان کی جانب سے ازبیکستان میں دوبارہ سے  صدر منتخب ہونے  پر   میر ضیایف  کو مبارکباد

1724876
ترکی۔ ازبیک تعقات مزید آگے بڑھتے رہیں گے، ترک صدر

صدررجب طیب ایردوان نے ازبیک صدر  شوکت میر ضیا یف  سے ٹیلی فونک ملاقات کی۔

صدارتی  محکمہ  اطلاعات  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  ایردوان نے  ازبیکستان میں دوبارہ سے  صدر منتخب ہونے  پر   میر ضیایف  کو مبارکباد پیش کی اور انتخابات کے نتائج کے ازبیک عوام کے لیے خیر و عافیت کا وسیلہ ثابت ہونے کی تمنا کا اظہار کیا۔

اپنی طاقت کو  مشترکہ ماضی اور ثقافتی    اقدار   سے  حاصل کرنے والے دونوں ممالک کے  کے باہمی تعلقات کے مزید  تقویت   پکڑنے  ، سٹریٹیجک شراکت داری   تعاون و اخلاص  کے مزید  آگے بڑھنے پر اپنے یقین  کا اظہار کرنے والے ترک صدر نے کہا کہ  ترکی۔ ازبیک  روابط، خطے کی سلامتی، استحکام و خوشحالی میں  خدمات ادا کرنے     کی راہ میں ہر شعبے میں مزید پروان  چڑھتے رہیں گے۔

 


 



متعللقہ خبریں