ترکی، سمندر میں ڈوبنے کے خطرے سے دو چار تارکین وطن کو بچا لیا گیا

مختلف ممالک سے 35 افراد جنہوں نے مدد کی درخواست کی تھی، کو کوسٹ گارڈ کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچتے ہوئے  سمندر سے نکال لیا

1725073
ترکی، سمندر میں ڈوبنے کے خطرے سے دو چار تارکین وطن کو بچا لیا گیا

35 بے قاعدہ تارکین وطن جن کی کشتیاں چناق قلعے کے آئیوجیک ضلع کے کھلے سمندر  میں بے یارو مدد گار گھوم رہی تھیں کو کوسٹ گارڈ ٹیموں نے بچالیا۔

اس کشتی کا انجن، جس میں غیر قانونی تارکین وطن کا ایک گروپ یونانی جزیرے میدیلی کو جانے کی کوشش میں تھا خراب ہو گیا۔

مختلف ممالک سے 35 افراد جنہوں نے مدد کی درخواست کی تھی، کو کوسٹ گارڈ کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچتے ہوئے  سمندر سے نکال لیا۔

غیر قانونی تارکین وطن کو ضروری قانونی کاروائی  کے بعد آئیواجیک  کے  غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے  کے مرکز کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


 



متعللقہ خبریں