یونانی سرحدی فورسز نے نقل مکانوں کو زدو کوب کر کے ترکی کی طرف دھکیل دیا

یونانی بارڈر فورسز کی طرف سے زدوکوب کے بعد زبردستی ترکی کی طرف دھکیلے گئے 13 غیر قانونی نقل مکانوں کو ترکی کے ضلع ایدرنے میں طبّی امداد فراہم کی گئی

1723105
یونانی سرحدی فورسز نے نقل مکانوں کو زدو کوب کر کے ترکی کی طرف دھکیل دیا

یونانی بارڈر فورسز کی طرف سے زدوکوب کے بعد زبردستی ترکی کی طرف دھکیلے گئے مراکش الاصل 13 غیر قانونی نقل مکانوں کو ترکی کے ضلع ایدرنے میں طبّی امداد فراہم کی گئی۔

موصول معلومات کے مطابق ترکی کے علاقے ساری بائیر میں زیرِ تعمیر عمارت کے مزدوروں نے مار پیٹ کی وجہ سے بے حال نقل مکانوں کو دیکھنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی۔

نقل مکانوں کا کہنا ہے کہ یونان پہنچنے کے بعد وہ گرفتار ہو گئے اور یونانی فوجیوں نے انہیں ڈنڈوں سے پیٹ کر براستہ دریائے مریچ زبردستی ترکی دھکیل دیا ہے۔ نقل مکانوں کے جسم پر ضربوں کے نشانات اور بعض کے جسموں پر لباس کی عدم موجودگی مرکز توجہ بنی۔

نقل مکانوں کو ایدرنے ہسپتال میں ضروری طبّی امداد کی فراہمی کے بعد امورِ نقل مکانی ڈائریکٹریٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں