وزیر دفاع برسلز میں،نیٹو کے دفاعی اجلاس میں شرکت

وزیر دفاع نے کہا کہ صدر ایردوان کی قیادت میں عالمی سطح اہم مقام حاصل کرتے ہوئے ترکی نے اپنی حیثیت منوائی اور نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں

1723120
وزیر دفاع برسلز میں،نیٹو کے دفاعی اجلاس میں شرکت

وزیر دفاع خلوصی آقار  نیٹو کے دفاعی وزرا اجلاس  میں شرکت کے لیے برسلز میں موجود ہیں۔

 نیٹو میں ترکی کے مستقل نمائندے بساط اوز ترک اور دیگر حکام  نے وزیر دفاع کا خیر مقدم کیا جس کے بعد انہوں نے ترکی کے عسکری نمائندہ دفتر میں وہاں کے ملازمین سے ملاقات کی ۔

وزیر دفاع نے کہا کہ صدر ایردوان کی قیادت میں عالمی سطح اہم مقام حاصل کرتے ہوئے ترکی نے اپنی حیثیت منوائی اور نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا  کہ ترکی نیٹو کے حوالے سے اپنی ذمے داریاں ماضی کی طرح مستقبل میں بھی پوری کرتا رہے گا۔

 

 



متعللقہ خبریں