امریکی انطامیہ سے ایف 35 طیاروں کی رقم کسی نہ کسی طریقے سےواپس حاصل کرکے ہی رہیں گے : صدر ایردوان

انگولا ، ٹوگو اور نائیجیریا کے دورے سے واپسی پر ، ایردوان نے طیارے میں صحافیوں سے بات چیت کی  اور ایجنڈے کے بارے میں سوالات کے جوابات دیئے

1723094
امریکی انطامیہ سے ایف 35 طیاروں کی رقم کسی نہ کسی طریقے سےواپس حاصل کرکے ہی رہیں گے : صدر ایردوان

صدر رجب طیب  ایردوان نے کہا ہے کہ  امریکہ انتظامیہ کو ایف -35 کے لیے ادا کردہ  ایک بلین  چار لاکھ  ڈالر کو ہم کسی نہ کسی طریقے سے حاصل کرکے ہی رہیں گے۔

انگولا ، ٹوگو اور نائیجیریا کے دورے سے واپسی پر ، ایردوان نے طیارے میں صحافیوں سے بات چیت کی  اور ایجنڈے کے بارے میں سوالات کے جوابات دیئے۔

صدر ایردوان نے  F-35 کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ

"اس وقت ، نچلی سطح پر بات چیت کا سلسلہ جاری ہےلیکن ہم  ایک بلین  چار لاکھ  ڈالر کو ہم کسی نہ کسی طریقے سے حاصل کرکے ہی رہیں گے۔ 30-31 اکتوبر کو اٹلی  کے دارالحکومت  روم میں  جی 20 اجلاس میں  امریکی صدر سے بات چیت ہوگی۔ ان  سے اس بارے میں آگاہی چاہیں گے۔ہم کسی بھی صورت انہیں ترکی کا حق   کھانے کی اجازت نہیں دیں  گے۔

ایک صحافی کے  شام میں سرحد پار آپریشن کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ "فی الحال ، ہماری کارروائیاں خطے کے انتہائی حساس مقامات پر جاری ہیں۔ بالکل کوئی سمجھوتہ نہیں ہے۔ ہم شام میں یہ عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ابھی تک ، میں نہیں جانتا کہ حکومت کیا کرے گی ، لیکن ہم جو کچھ بھی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ادلب میں اسے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ ہم اس کام کو ادھوارہ نہیں چھوڑ سکتے۔

انہوں نے 17 اکتوبر کو مغربی افریقہ کے دورے کے ایک حصے کے طور پر شروع کیا گیا سرکاری دورہ کامیابی سے مکمل کیا، ایردوان نے کہا کہ وہ اب تک 30 مختلف افریقی ممالک کے 41 دورے کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ   یہ سب  کچھ  ترکی کے افریقی براعظم کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے عزم کا ایک ٹھوس اشارہ ہے ، صدر ایردوان نے کہا کہ انہوں نے انگولا ، ٹوگو ، برکینا ، فاسو ، لائبیریا اور نائجیریاکے صدور کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

 



متعللقہ خبریں